پیرس (این این آئی)فرانسیسی فری ڈائیور آرنوڈ جیرلڈ نے گہرے ترین پانی میں 393.7 فِٹ غوطہ لگانے کا عالمی ریکارڈ بنالیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آرنوڈ جیرلڈ نے یہ ریکارڈ بہاماس میں منعقد سالانہ ورٹکل بلیو مقابلوں میں گہرا ترین غوطہ لگا کر بنایا۔منتظمین کا کہنا تھا کہ جیرلڈ کے غوطے کا دورانیہ 3 منٹ 34 سیکنڈز رہا۔یاد رہے کہ غوطہ خور نے یہ ریکارڈ ساتویں بار بنایا ہے۔