پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلوی آل راؤنڈر کی حسنین کے ایکشن پر تنقید شعیب اختر نے کھری کھری سنا دیں

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی جانب سے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر تنقید پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کھری کھری سنا دیں۔آسٹریلیا میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران تین روز قبل ہونے والے میچ میں

محمد حسنین نے ٹیم ساؤدرن بریوو کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹر مارکس اسٹوئنس کو جیکب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔اسپورٹس مین اسپرٹ سے نابلد آسٹریلوی بیٹر نے آؤٹ ہونے پر انتہائی ناگواری کا اظہار کیا اور آؤٹ ہو کر پویلین جاتے ہوئے ایسا اشارہ کیا جیسے وہ کہہ رہے ہوں کہ حسنین کا ایکشن ٹھیک نہیں ہے۔یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رواں برس کے آغاز میں بگ بیش لیگ کے دوران غیر قانونی قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے ایکش پر کام کیا اور اپنا ایکشن درست کرنے کے بعد انہیں حال ہی میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔آسٹریلوی بیٹر کی اس حرکت پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے اور قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی مارکس اسٹوئنس کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مارکس اسٹوئنس نے دی ہنڈریڈ کے دوران محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے انتہائی شرمناک حرکت کی، آپ ہوتے کون ہو ایسی حرکت کرنے والے؟ آئی سی سی ان کے حوالے سے بالکل خاموش رہتا ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ اگر ایک بولر کلیئر ہو چکا ہے تو کسی بھی کھلاڑی کو ایسی حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔محمد حسنین نے شعیب اختر کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…