مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائشوں اور عجائب گھروں کے امور کی ذمہ دار ایجنسی نے خانہ کعبہ کی ایک ورچوئل نمائش کا آغاز کیا ہے، جس تک بارکوڈ کو اسکین کرکے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق نمائشوں اور عجائب گھروں کے انڈر جنرل انجینیر ماہر بن مانسی الزہرانی نے وضاحت کی کہ اس نمائش کا مقصد “زائرین کے تجربے کو تقویت دینا اور حرمین شریفین کی خدمت اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال میں مملکت کی کوششوں کے حصے کو اجاگراور متعارف کرانا ہے۔الزہرانی کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے موقع پر اس نمائش میں کچھ ایسے اوزار رکھے گئے ہیں جو غسل کے عمل میں استعمال ہوتے ہیں۔دوسری طرف سے ڈیجیٹل نمائشوں کے ڈائریکٹر جنرل اور نمائش میں پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا کے ڈائریکٹر ریان بن محمد المسعودی نے کہا کہ “کعبہ کو غسل دینے میں استعمال ہونے والے تمام اوزار تانبے کے ہیں اور خاص طور پر اس بابرکت موقع کے لیے بنائے گئے تھے۔ ورچوئل ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں