پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

این اے 108سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ریٹرننگ افسر فیصل ا?باد نے 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے،

عمران خان کو بدھ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کے نامزدگی کاغذات میں دستخطوں کا فرق تھا۔اس حوالے سے پی ٹی ا?ئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو بلا جواز مسترد کیا، سابق وزیراعظم کے 9 حلقوں میں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، یہ اعتراضات واٹس ایپ کے ذریعے سب کو بھجوائے گئے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی کاغذات دیگر 8 حلقوں میں جمع کرائے گئے، تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود مسترد کیا گیا، اس ریٹرننگ افسر پر ہمیں آئندہ اعتماد نہیں ہوگا، مسلم لیگ کے ایک امیدوار پانچ سال سے واسا کے ڈیفالٹر ہیں،ان کے ڈیفالٹرکے امیدوار کے کاغذات کو منظور کیا گیا۔بعدازاں تحریک انصاف نے این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپیل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…