اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کو ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ پر شدید دباؤ ہے، شہباز گل کی جعلی میڈیکل ایمرجنسی اور راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔