اسلام آباد/لاہور(این این آئی)ملکی سلامتی کی ضامن پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا،ٹرولنگ میں ملوث مرکزی کرداروں کو نوٹسز بھجوادیئے گئے جبکہ ریٹائر میجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،
تحقیقاتی ٹیم نے کیس میں وزارت داخلہ سے ایک ریٹائرڈ میجر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کیخلاف 20 ایف آئی آر درج کر کے 135 نوٹسز جاری کردیئے گئے، سب سے اہم کردار راولپنڈی کے میجر (ر)ندیم ڈار کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلیا گیا، تحقیقاتی ٹیم نے ان کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی۔سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلانے ولاے راولپنڈی کے عادل فاروق نامی ٹرولر کو 30 نوٹسز جبکہ لاہور کے عبدالشکور کے نام 25 نوٹسز جاری ہوئے اور ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے ٹرولر کاشف سعید کو 16 بار طلب کیا گیا، گوجرانوالہ سے علی فیصل بھی اس گھنانے کھیل میں شامل تھے، پاک فوج کیخلاف مہم پر سب سے زیادہ ایف آئی آرز بھی گوجرانوالہ میں درج کی گئیں۔موصول دستاویز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4، 4 مقدمات درج کئے گئے، لاہور میں ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج ہوئے جبکہ کراچی میں 15 اور پشاور میں بھی 20 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔