اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی، انکا بیان ناقابل قبول ہے، شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے، پاکستان تحریک انصاف کا اعلان

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ شہباز گل کا بیان غلط تھا اور ان کے بیان سے فوج میں اکسانے کا تاثر کیا، انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔بعد ازاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟۔ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے تاہم قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…