پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ نادیہ فریج سے اشیاء نکال کر کھانے والے بچے کے قتل کیخلاف میدان میں آ گئیں

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹوسٹ نادیہ جمیل نے لاہور میں قتل کئے گئے 11سالہ گھریلو ملازم کامران کے قتل پر آواز بلند کرتے ہوئے مداحوں سے بھی اس جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔لاہور میں مکان مالکان نے 2کمسن گھریلو ملازمین کو

فریج سے اشیاء نکالنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔اس معاملے پر جہاں عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل بھی میدان میں آ گئی ہیں۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے ایک طویل پوسٹ کی اور قاتلوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ بچوں کا فریج سے کھانا لینا چوری نہیں ہوتی لیکن رپورٹ میں یہی لکھا گیا، مالکان کے بڑے بیٹے کے تشدد سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ چھوٹا بھائی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ پلیز آپس میں لڑنا چھوڑ دیں کیوں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اقتدار میں شریف فیملی ہے، بھٹو ہے یا پھر عمران فیملی ہے، کیا آج تک کسی بھی لیڈر کے دور میں ہمارے بچوں کو تحفظ ملا ہے، کیا کسی بھی دور میں ایسا ہوا کہ بچوں نے سڑک پر بھیک نہیں مانگی؟ یا پھر بچے تشدد کا نشانہ نہیں بنے؟ میں نے تو یہ ملٹری دور میں بھی نہیں دیکھا، آنکھیں موڑ لینے کی بیماری ہمارے بچوں کی جان لیے جا رہی ہے۔ویڈیو میں اداکارہ نے ہاتھ جوڑ کر التجا کی کہ آواز اٹھائیں بچوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائیں اور یہ دیکھیں کہ خون بہا کے طور پر یہ لوگ عظمی کے قاتلوں کی طرح رہا نہ ہو جائیں، یہ جرم ہے اور اس کیلئے سزا کی ضرورت ہے، اس کیس کو ایک مثال بنانا چاہیے، یہ ایک ڈیفنس کی فیملی ہے تو کیا ہوا، اگر یہ خون بہا دے سکتے ہیں تو کیا ہوا؟ ان کو سزا دے کر مثال بنائیں ۔ نادیہ نے کہا کہ کیا ان غریب بچوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے؟ کیا ہم میں سے کوئی اپنی آواز اس واقعے پر نہیں اٹھائے گا، تمام لڑائی چھوڑ کر اس جنگ میں میرے ساتھ اپنی آواز بلند کریں ۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…