جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ہوگئی ، مزید2مریض چل بسے

datetime 30  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ہوگئی ، مزید دومریض چل بسے ۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 641 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید 159 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 41 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 395 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 785 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 749 زیرِ علاج مریضوں میں سے 119 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 14 لاکھ 99 ہزار 641 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 813 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 89 لاکھ 93 ہزار 36 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 85 ہزار 480 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 26 کروڑ 91 لاکھ 92 ہزار 190 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 65 لاکھ 53 ہزار 53 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 2 کروڑ 32 لاکھ 92 ہزار 541 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 80 ہزار 574 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 113 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 8 ہزار 364 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 571 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار 153 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 26 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 388 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 546 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 760 مریض سامنے ا?ئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…