انقرہ (آن لائن) ترکی میں ڈاکٹروں نے ایک شہری کے پیٹ سے 233 سکے، بیٹریاں، شیشے کے ٹکڑے اور ناخن نکال لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں اسپتال لیکر پہنچے تھے، جن کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اہل خانہ دنگ رہ گئے۔ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیاء نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، بیٹریاں، ناخن، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے، پتھر اور اسکرو شامل ہیں۔