لاہور (آن لائن) درسی کتب سمیت کاغذ اور سٹیشنری کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں سے 10 لاکھ بچوں کا سکول چھوڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سکول چھوڑنے والے بچوں میں 30 ہزار بچوں کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ اس صورتحال پر تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی ماہرین نے پنجاب حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ
اگر حکومت نے کاغذ کی مد میں سبسڈی فراہم نہ کی تو آنے والے دنوں میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد 2 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری سکولوں میں 2 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات شروع ہوچکی ہے جبکہ تعطیلات کا ایک مہینہ مکمل ہونے کو ہے
لیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری سکولوں کے طلباء کو تاحال درسی کتب کی فراہمی نہیں کرسکی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔