اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کے پی کے اساتذہ کا دھرنا , مظاہرین نے شہباز گل کو صاف جواب دیدیا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں واقع سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے خیبر پختون خوا کے اساتذہ کو منانے کیلئے رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل ان کے پاس پہنچے تاہم مظاہرین نے انہیں صاف جواب دے دیا۔

شہباز گِل نے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ سے درخواست کی کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، راستے کھول دیں، صبح 11 بجے آپ سے مذاکرات میں لائحہ عمل طے کریں گے۔مظاہرین نے شہباز گِل کو جواب دیا کہ ہم صرف ایمرجنسی کی صورت میں راستہ کھولیں گے۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی دھرنے کے شرکاہ کے پاس پہنچے۔اس موقع پر مراد سعید نے مظاہرین سے گفتگو میں درخواست کی کہ آپ کے مطالبات 12 بجے وزیرِ اعلیٰ کے دفتر سے منظور ہو جائیں گے، آپ لوگ واپس چلے جائیں۔صدر وائی ٹی اے نے انہیں جواب دیا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے، ہم جانے والے نہیں۔ادھر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرشہری کی حفاظت پولیس کیلئے اہم ہے، احتجاج کرنے والے تمام گروپس محفوظ مقامات پر قیام کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی غیر قانونی حرکت سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، علاقے میں کسی بھی فرد کی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والیکسی بھی مہم جوئی سے گریز کریں، اساتذہ سے گزارش ہے کہ پْرامن رہیں اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے سے مریضوں اور بنی گالہ کے رہائشیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…