اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 214 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب سے اتحادی حکومت آئی ہے پاکستانی روپے کی قیمت مزید گرتی جا رہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں قابو میں آنے کا نام نہیں لے رہی۔ اتحادی حکومت آنے کے بعد محض دو مہینوں میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔