اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کون کتنے اثاثوں کامالک، پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق عبدالعلیم خان امیر ترین رکن صوبائی اسمبلی نکلے۔الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،

وزیراعلیٰ پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے ہیں،حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا۔حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ مہرالنساء 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ رابعہ حمزہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ عبدالعلیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے، انہوں نے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین ظاہر کی جبکہ فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی۔ پرویز الہٰی کی اہلیہ 10 کروڑ روپے اثاثوں کی مالک ہیں۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی۔ صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثے ظاہر کیے۔ حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے اور انہوں نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی۔رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…