سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا
ریا ض،لاہور(این این آئی)سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان میں کہاگیاکہ شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کردی گئی ۔
شہزادہ ترکی بن فیصل 1979سے 2001تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ رہے۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ ترکی بن فیصل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاہی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالی شہزادہ ترکی بن فیصل مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔