جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان اور شیخ رشید پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے،بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد طوری اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،انہیں ووٹ کا حق دینے پر مشاورت ہورہی ہے، ہم ورکرز ویلفیئر فنڈ، او پی ایف اور ای او بی آئی سمیت تمام ایشوز کو حل کریں گے،عمران خان اور شیخ رشید پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے،

نفرت انگیز تقاریر کے ساتھ الطاف پر پابندی لگی تو عمران خان کے خلاف بھی لگنی چاہیے،،ہم جمہوری طریقے سے عمران خان کی باقیات کا خاتمہ کر رہے ہیں،سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے، چوری اور ڈکیتی کا حساب دینا ہوگا۔ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف نے بلاآخر وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا،کرسی کی لالچ میں پی ٹی آئی نے بہت کچھ کیا ہے،پی ٹی آئی پہلے بھی بے عزت ہوئی اب بھی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جمہوری طریقے سے عمران خان کی باقیات کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے پی کے سمیت صدر کا مواخدہ بھی اتحادیوں سے مل کر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسجد نبوی ؐکی توہین کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حضرت جبریل ؑبھی اپنے پروں کو سمیٹ کر وہاں جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے قائداعظم کے مزار پر ووٹ کو عزت دو اور ضیا ء الحق کے مزار پر جئے بھٹو کا نعرہ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ کیا تھا،میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان اور شیخ رشید پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نفرت انگیز تقریر کرتا ہے انکی تقاریر پر پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرکے لوگوں کو سول وار کے لیے اکسا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی شادی اور طلاق پر بات نہیں کی،

عمران خان کہتے ہیں کہ میرے خلاف کردار کشی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خاتون اول کی سہیلی کے کرشمے بھی سامنے آرہے ہیں جس کا کھرا بنی گالہ سے ملتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرح خان میں کیا کمال تھا کہ پرائم لوکیشن پر 200 کنال زمین گفٹ دی گئی،رنگ روڈ میں بھی اس خاتون کو نوازا گیا کیا یہ خاتون اول کی فرسٹ لیڈی تھی؟۔ انہوں نے کہاکہ توشہ خانے کا بھی حساب دینا ہوگا،سیاسی انتقام پر یقین نہیں،چوری اور ڈکیتی کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سول نافرمانی کو ابھارنے اور نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،آپ پھر کہہ رہے ہیں کہ آپ کے خلاف سازش ہورہی ہے، آپ خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے کیوں نہیں بتاتے کہ ان کے خلاف کیلیفورنیا عدالت کا فیصلہ کیوں آیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بابر اعوان آپ کے ساتھ ہے آپ رسوا ہوتے رہیں گے، یوسف گیلانی کو نااہل کرانے میں بابر اعوان کا کردار تھا۔ وفاقی

وزیر ساجد طوری نے کہاکہ ہمارے نبی کریم ؐکے روزے پر جو کچھ ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز پڑھے لکھے لوگ ہیں چند لوگوں نے شر پسندی پھیلانے کی کوشش کی،ہم ورکرز ویلفیئر، او پی ایف اور ای او بی آئی سمیت تمام ایشوز کو حل کریں گے،اوور سیز پاکستانیوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے انہیں ووٹ کا حق دینے پر مشاورت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانیز دو قسم کے ہیں ایک وہ ہیں

جو مزدوری کی غرض سے مڈل ایسٹ میں موجود ہیں،دوسرے وہ ہیں جو یورپ، امریکہ اور انگلستان سمیت مغرب میں موجود ہیں،ہم اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے ایک جامع پالیسی مرتب کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جس نے بھی آئین توڑا ہے اس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تاکہ یہ راستہ ہمیشہ کے لئے بند ہو۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں اتنا ہی وزیراعلی بننے کا شوق ہے تو پی ٹی آئی اپنا علامتی وزیر اعلیٰ بنالیں،آئینی وزیر اعلیٰ اب صرف اور صرف حمزہ شہباز شریف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…