اسلام آباد (این این آئی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھیگ مانگنے والوں کیلئے 3 سال اور منگوانے والوں کے لیے ایک سال کی سزا تجویز کر دی۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر سیمی ایزدی کی جانب سے بھیک مانگنے والوں کے بارے میں پیش کیے گئے بل پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے گداگری کی روک تھام اور بھیک مانگنے والوں کی بحالی کیلئے بل منظور کر لیا۔بل میں بھیک مانگنے والے کے لیے 3 سال اور منگوانے والوں کے لیے ایک سال سزا تجویز کی گئی ہے۔وزارت قانون کے نمائندے کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ اسلام آباد کے لیے پہلے سے ایک جامع قانون موجود ہے۔چیئرمین کمیٹی نے وزارت قانون کے نمائندے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بل منظور کر لیا۔