اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے راجہ ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی سمری سپیکر کو بھجوا دی ہے ۔ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کو ڈیموکریٹک گروپ کے تیرہ لوگو ں نے اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔ جبکہ چوہدری حسین الٰہی کو تین لوگوں نے نامزد کیا ہے ۔ قومی اسمبلی قواعد کے مطابق اکثریتی اراکین کی حمایت رکھنے والے کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا ۔ڈیموکریٹک گروپ نے نور عالم خان کو اپنا پارلیمانی لیڈر بھی نامزد کردیا ۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف جلد اپوزیشن لیڈر کے نام کی منظوری دینگے۔