پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے توشہ خانے سے گھڑی 2 کروڑ کی لے کر 18 کروڑ روپے کی بیچ دی، ریکارڈ مل گیا ہے ، مریم اورنگزیب کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کی مکمل تحقیقات ہوں گی، گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے۔مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر 4 سالوں سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتا رہا ،عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولا گیا۔ شہباز شریف کو 2 بار گرفتار کیا گیا

اور حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے ریکارڈ چوری کرنے کا الزام لگانے والے جھوٹے ہیں۔ ہم نے ریکارڈ چوری کر کے کیا کرنا ہے، ان کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ڈاکٹر رضوان ان کے دور حکومت میں چھٹی پر گئے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس ریکارڈ کی یہ بات کر رہے ہیں اسی کے مطابق کوئی کرپشن اور منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی جبکہ تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کے لیے نیب کو استعمال کیا،ملک 1947 میں آزاد ہو گیا تھا لیکن عمران خان نے آئین شکنی کی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،تحریک انصاف خود 4 سال ریکارڈ غائب کرتی رہی اور جو ریکارڈ ہمارے حق میں ہو گا اس کو چوری کرنے کی ضرورت نہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا، یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں، آپ کو گھڑی، کفلنک اور انگوٹھیاں ملیں اور یہ تمام چیزیں 14 کروڑ مالیت کی تھیں تاہم 2 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔ کفلنک، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18 کروڑ روپے میں فروخت کیں۔انہوں نے کہا کہ ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہو گی، توشہ خانہ کی تمام تفصیلات آئیں گی اس کی تحقیقات ہوں گی، کرائے کے ترجمان واپسی کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…