اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے،اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کسی اور نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا وقت بھی ختم ہو گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اس صورتِ حال میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو سکتے ہیں۔