اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنماء شہباز گل نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر حکومت کیخلاف طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں گئے آپ کے امریکی وینٹی لیٹر؟۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر طنز کیا ہے۔شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بریکنگ نیوز، بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو تو امریکا نے ہر چیز سستی کرکے دینی تھی لیکن آتے ہی چینی، بجلی اور ہر چیز مہنگی کردی گئی۔انہوں نے لکھا کہ کدھر گئے آپ کے امریکی وینٹی لیٹر؟ آپ کو تو امریکہ نے ہر چیز سستی کر کے دینی تھی۔ آتے ہی چینی بجلی اور ہر چیز مہنگی کر دی گئی۔ آپ تو خود کو بھکاری کہتے تھے، آپ کیسے بھکاری ہیں کہ کوئی بھیک نہیں دیتا۔