اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے قائد ایوان کے انتخاب کو روک دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد(این این آئی) آزاد کشمیر عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دیتے ہوئے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے قائد ایوان سے

متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا اور اسپیکر کا جمعہ کے روز کا قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔قبل ازیں مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کیلئے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوں گے۔کاغذات نامزدگی جمعہ دن 1 بجکر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے جن کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کہ واپسی چار بجے جبکہ حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جائے گی بعدازاں وزیراعظم کا انتخاب سہ پہر ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…