اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

datetime 15  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے،امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسلاموفوبیا کے انسداد اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے عمران خان کی کاوشوں کو سراہا ۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے انسداد اور ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے عمران خان کی خدمات غیرمعمولی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اتحادِ امت خصوصاً امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی، ضمیرفروش اور ملت فروش گروہ سے نہیں حب رسولِ مکرم علیہ السلام سے سرشار رہنما سے نسبت چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ملک و ملت کی سربلندی کی تحریک میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ ملکر اپنا حصہ ڈالیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مولانا شیرانی کے خیر سگالی کے جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اہلِ مذہب و دانش آگے بڑھیں اور قومی حمیت و اثاثہ مِلّی کے تحفظ کا فریضہ انجام دیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…