جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی

datetime 15  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این ا ین آئی )وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ جب کہ وزارت اطلاعات ونشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیےجانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز  کے مطابق پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیے جانے امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء جب کہ پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہو گا۔پیپلزپارٹی کے 7 ، جےیوآئی کے 3 اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔ ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات، اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزرات دی جائے گی، باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2،2 وزارتیں دی جائے گی۔ اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی۔سندھ کا گونر ایم کیو ایم ، پنجاب کا پیپلزپارٹی ، کے پی کے کا گورنر جے یوآئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہو گا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ پی پی خواتین ونگ کی صوبائی صدرسینیٹر روبینہ خالد کو انکی پارٹی کیلئے گرانقدرخدمات کے صلے میں وفاقی کابینہ میں شامل کیاجائے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سینیٹرروبینہ خالد جن کا تعلق سادات خاندان سے ہے کی خیبرپختونخوابالخصوص پشاورکے عوام کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انکاسیاسی خاندان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہے محترمہ پارٹی کاشمار پارٹی کی دیرینہ رہنمائوں میں ہوتاہے اورانہوں نے سابقہ ادوارمیں پارٹی سمیت ملک کی بہترین اندازمیں خدمت کی ہے جس کے اعتراف میں سینیٹرروبینہ خالد کی وزارت میں جگہ انکاحق بنتاہے کارکنوںنے پارٹی قیات سے پرزورمطالبہ کیاکہ سینیٹرروبینہ خالد جیسی محترک خاتون کی کابینہ میں شمولیت ازحدضروری ہے لہذا مطالبے پرعمل درامدکیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…