منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی تیاری کر لیں، رواں موسم سرما میں کتنی بارشیں اور برفباری متوقع ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)رواں سال بھی موسم سرما کا آغاز معمول سے 2 سے3 ہفتے قبل، یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو چکا ہے۔تاحال ملک بھر میں بارشیں معمول سے کم ہیں،جو کہ حیرانی کی بات نہیں کیونکہ نومبر پاکستان کا خشک ترین ماہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  موسم سرما سے موسم بہار تک طاقتور لا نینا برقرار رہنے کی

توقع ہے۔خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم یا کافی کم رہیں گی، جبکہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات، مغربی گلگت بلتستان اور کشمیر کے انتہائی شمالی مقامات میں مجموعی طور پر بارش اور برفباری معمول سے تھوڑی کم یا کم متوقع ہے۔دسمبر اور جنوری کے دوران سردی عروج پر ہوگی، تاہم ابر آلودگی اور بارش و برفباری میں اضافے کے باعث بالخصوص شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 22700کیوسک اور اخرج 52000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد3900 کیوسک اور اخراج3900کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد5700کیوسک اور

اخراج28000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7500کیوسک اور اخراج 3000کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد61200کیوسک اور اخراج 56700کیوسک،چشمہ آمد 60100کیوسک اوراخراج 56000کیوسک، تونسہ آمد55200 کیوسک اور اخراج45600 کیوسک، پنجند آمد6500کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،

گدو آمد 44000کیوسک اور اخراج 37700کیوسک، سکھر آمد34900کیوسک اور اخراج 8000 کیوسک کوٹری آمد4500کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1474.52 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.132

ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.993ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح642.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…