منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کسی بھی نماز کے بعد یہ سورۃ مبارکہ پڑھیں رزق کے دروازے آپ پر کھل جائیں گے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سورت المزمل کی تلاوت کامعمول مالی وسعت اور کشائش رزق کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ اسلاف کی تعلیمات اور ریاضت کا نچوڑ بھی ہیں اور بار ہا کے آزمائے طر یقے ہیں۔ پورے یقین و اعتماد سے ان میں سے کوئی سا بھی طریقہ مستقل طور پر اپنا لیں ، انشاءاللہ اس کا فائدہ آپ کو کھلی آنکھوں سے نظر آئے گا۔1۔ غناء وتو نگری

اور کشائش رزق کے لیے اکتالیس بار، یا اکیس بار یا کم ازکم گیارہ بار روزانہ کا معمول بنالیں۔2۔ ایک نہایت مجرب طریقہ یہ بھی ہے کہ 41 دن 41 بار، پھر 41 دن تک 21 بار اور پھر زندگی بھر کے لیے 11 بار کو معمول بنالیں آغاز نو چند ی جمعرات سے کریں ۔3۔ مالی حالات بہت خراب ہو گئے ہوں تو نوچندی جمعرات یا پیر سے آغاز کر کے روزانہ صرف ایک بار تلاوت کریں۔لیکن مندرجہ ذیل مقامات کاسات سات 7 بار تکرار کر کے سور ت مکمل کریں۔ 1 یا ایھا المزمل 2 رب المشرق والمغرب لا الہ الا ھو فا تخذہ وکیلا 3 واللہ یقد ر الیل والنھار 4 یتغون من فضل اللہ 5 واستغفر واللہ ان اللہ غفور رحیم۔ جب یہ عمل مکمل ہوجائے تو پھر روازنہ 11 بار اس تکر ار کے بغیر تلاوت کا معمول بنا لیں۔اس سورت مبارکہ کی تلاوت سے نہ صرف یہ کہ رزق کے دروازے کھلتے ہیں، بلکہ اگر کسی نے جادو ٹونے کے ذریعے کا کاروبار یا آمدن کی بندش کروا رکھی ہے تو وہ بندش ختم ہو جاتی ہے ۔مالی رکاوٹیں حد سے زیادہ ہوں، سحری بندش کا بھی

خدشہ ہو اور کشائش کے آثار چاروں طرف ناپید نظر آرہے ہوں تو آٹے کی تین سوتیرہ گولیاں بنا کر خشک کر لیں، پھر گھر کے چند افراد بیٹھ کر سورۃ المزمل شریف کی تلاوت شروع کریں اور ایک ایک گولی پر تلاوت کرکے پھونک مارتے رہیں۔ آخر میں پانی پر بھی دم کر لیں۔ اس دوران بات چیت بالکل نہ کریں۔ پانی کو گھر کے تمام افراد سات دن پیتے

رہیں اور گولیاں نہر دریا میں پھینک دیں۔انشاءاللہ دو تین بار کے عمل سے بڑی بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی اور ہر طرح کی بندش کھل جائے گی۔ بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔میری دعا ہےاللہ پاک ہرایک مسلمان کی مشکل کودورفرمائےاوردنیا اورآخرت میں عافیت نصیب فرمائےآمین سورۂ مزمل مبارکہ قرآن پاک کی 73ویں سورۂ ہے‘ اس سورۂ مبارکہ

میں بیس آیات ہیں۔ حضورنبی کریمﷺ کا ارشاد گرامی ہےکہ جو کوئی اس سورۂ کو مصیبت کی حالت میں پڑھے گا اللہ جل شانہٗ اس کی مصیبت کو دور فرمادے گا۔ جو کوئی سورۂ مزمل مبارکہ کوپڑھے گا اللہ تعالیٰ اسےدنیا وآخرت میں خوش رکھے گا‘اس کا افلاس دورہوگا اورجس مشکل کیلئے پڑھی جائے گی وہ مشکل آسان ہوگی۔ جو کوئی اس سورۂ کو

سات مرتبہ روزانہ پڑھے گا اس کے رزق میں اللہ تعالیٰ کشائش فرمادیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ حل نہ ہورہا ہو تو چالیس روز بلاناغہ خلوت میں چالیس مرتبہ پڑھیں۔ ایک روایت کے مطابق جو کوئی ایک سال تک بعد نمازفجر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا کرے اس کے رزق میں برکت ہوگی اور کبھی غریب و محتاج نہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…