ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کا زور ٹوٹنے لگا ٗجانتے ہیں مثبت کیسز کی شرح کہاں تک آگئی؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 897 نئے کیسز بھی سامنے آئے ،ملک میں کورونا کیسزکی شرح کم ہو کر تقریبا ً4 فی صد کے قریب رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 897

کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 618 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 327 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 62 ہزار 922 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 231 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 45 ہزار 267 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 38 لاکھ 31 ہزار 778 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 43 لاکھ 76 ہزار 310 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 51 ہزار 448 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 7 ہزار 289 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 670 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 449 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے

مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 589 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 426 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 348 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 904 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 821 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 733 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 772 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 257 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…