جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

فیصل آباد میں امام مسجد کےموبائل سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں،امام مسجد لڑکیوں کی تصویر وائرل کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا ، ملزم گرفتار

datetime 30  جولائی  2021 |

فیصل آباد(این این آئی/آن لائن ) فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں، امام مسجد لڑکیوں کو تصویر وائرل کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لی۔تفصیلات کیمطابق پولیس نے فیصل آباد میں

ایک امام مسجد کو گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے سکول اور کالج میں پڑھنے والی ہزاروں طالبات کی تصاویر پکڑی گئیں، پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا، ایک خاتون کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- امام مسجد کی شناخت عنایت رسول کے نام سے ہوئی ہے- فیصل آباد پولیس نے بلیک ملینگ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے- ملزم کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے- اس واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد علاقہ مکین کافی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو فوری بنیادوں پر سزا دینے کا مطالبہ کیا- علاقے میں حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین کی بے ہودہ تصاویر بنانے پر امام مسجد کیخلاف مقدمہ درج، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ چک جھمرہ میں رسول پور کے رہائشی عبداﷲ نے مقدمہ نمبر 544/21 جرم 592،509 ت پ کے تحت درج کروائے موقف اختیار کیا کہ مسجد لاثانی گلزار مدینہ ڈوگرانوالہ میں 132 کا رہائشی عنایت رسول امام مسجد ہے لیکن شرعی لباس کے لبادہ میں عنایت رسول انتہائی بے شرم اور اخلاق یافتہ کام کرتا اپنے موبائل فون میں آتی جاتی خواتین کی تصاویر بنواتا مذکورہ ملزم سکول جاتی لڑکیوں اور بازار جاتی عورتوں کی تصاویر اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لیتا تھا بعدازاں بلیک میل کر کے اپنی غیر مناسب خواہشات کو باور کرنے کے لیے انکی مختلف حالت میں تصاویر بناتا شک پڑنے پر اس کا موبائل فون چیک کیا تو اس کے پاس مختلف تصاویر محفوظ کرنے والی ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں، عورتوں کی مختلف زاویوں سے تصاویر بنا کر عزت نفس کو مجروع کرتا رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…