مکوآنہ (این این آئی )پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کے لئیخصوصی قانون ، ایک ہفتہ روزانہ چھ گھنٹے ڈیوٹی پر دو ہفتے کی چھٹی ، خصوصی مراعات کے باعث جنرل ہسپتال سے 41 منظور نظر نرسز پی کے ایل آئی میں ڈپیوٹیشن پر بھجوانے پر دیگر نرسز
کا احتجاج, ہر ہسپتال میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کے لئییکساں مراعات دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی پر مامور نرسز کے لئیخصوصی مراعات ، روزانہ 6 گھنٹے کی ڈیوٹی ایک ہفتہ دینے پر 2 ہفتے کی چھٹی دی جارہی ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے کورونا ڈیوٹی دینے والوں کے لئیایک ہفتہ ڈیوٹی 2 ہفتے چھٹی کی پالیسی ختم کی جاچکی ہے لیکن پی کے ایل آئی میں اس پر عملدرآمد جاری ہے ۔جنرل ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر منظور نظر 41 نرسز پی کے ایل آئی میں کورونا ڈیوٹی کے لئیڈیپوٹیشن پر بھجوائی گئی ہیں جس پر دیگر نرسز سراپا احتجاج ہیں،جنرل ہسپتال کی نرسز کا کہنا ہے کہ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی کی جانب سیمنظور نظر نرسز کو پی کے ایل آئی ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے ،نرسز کا مطالبہ ہے کہ تمام ہسپتالوں میں کورونا ڈیوٹی دینے والی نرسز کیلئے یکساں مراعات ہونی چاہئیں ۔