جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی پاکستان کے معاشی حالات دیکھ کر خوش۔۔ٹؤئٹر پر پیغام جاری کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بہت خوشی ہوتی ہے جب پاکستان کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سننے کو ملتی ہے۔اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی اپڈیٹس، فارن ریزروز سر پلس،

جی ڈی پی کا مثبت گروتھ ریٹ اور باقی اعداد و شمار بھی کافی حوصلہ افزا ہیں۔اپنے پیغام کے آخر میں شاہد آفریدی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ خوشحالی عوام تک بھی پہنچے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کی باتوں سے اکتا گئے ، تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اب کوئی نئی بات کریں کیونکہ پچھلے تین سالوں سے ایک ہی بات کو دہرایا جارہا ہے ’’نواز شریف اور آصف علی زرداری یہ کر گئے وہ کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، لالا کے لقب سے مشہور شاہد خان آفریدی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو نیا مشورہ اور نئی اپیل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے ایک نئے انٹرویو سے ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی جس میں اْنہیں عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا، عوام اْن کی بہت سنتے تھے، اْن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی نواز شریف اور زرداری صاحب کو چھوڑ دیں، ڈھائی تین سال سے اْن کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، جہاں جاتے ہیں صرف اْن ہی کی بات کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں کو چھوڑ دیں انہوں نے کیا کیا ہے، آپ یہ بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، اللّٰہ نے آپ کو موقع دیا ہے آپ وہ سب کر کے دکھائیں جس کے لیے عوام نے آپ کو ووٹ دیا تھا، ہم سب نے 2013ء اور 2018ء میں ووٹ دیا ہے آپ کے نظریئے کے لیے۔شاہد آفریدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پرانے پاکستان کو ٹھیک کر لیں، پتہ نہیں اللّٰہ نے کتنی زندگی دی ہے، نیا پاکستان بھی ہم دکھ لیں گے، اپوزیشن کا بھی پاکستان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…