اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے چل بسا

datetime 16  فروری‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)کراچی سے ہنی مون منانے کے لیے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی 25 سالہ سید محمد طحہٰ علی اور ان کی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرہ زاہد جمعے کو مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع کیل سیری گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔

انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے عملے نے دم گھٹنے کے پچھلے واقعات کے بعد انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کے مطابق بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں، اگرچہ جوڑے نے ہدایت پر عمل کرنے کی حامی بھری تھی تاہم عملاً ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ریسٹ ہاؤس کے عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مہمانوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں، دیگر مہمانوں نے جواب دیا تاہم مذکورہ جوڑے کے کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا، جس پر تشویش پیدا ہوئی۔خوفزدہ عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا، جس کے اہلکاروں نے بار بار دستک دینے کے بعد مجبوراً دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ ایسا لگتا ہے کہ مرد دروازہ کھولنے کی کوشش میں فرش پر گر گیا تھا۔لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…