ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے، شہباز شریف

datetime 21  اگست‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے،اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا اور پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔منعقد یوتھ کنونشن میں وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اس یوتھ کنونشن میں قوم کے قابل نوجوان بیٹے بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہوں، ابھی چند روز قبل ہم نے یوم آزادی منایا اور ان خوشیوں میں 40 سال بعد پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر ارشد ندیم نے خوشیوں میں اضافی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے دن رات محنت کی اور پاکستان کو گولڈ میڈل جیتا کر ثابت کیا کہ حالات کتنے مشکل کیوں نہ ہوں اگر قومیں فیصلہ کرلیں کے ہار نہیں ماننی تو ہم کامیاب ہوں گے، پاکستان کی ترقی کنجی آپ کے ہاتھ میں ہے، حکومت کا فرض ہے کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں جدید علم دیں تاکہ آپ پاکستان میں ترقی کا انقلاب لا سکیں۔شہباز شریف نے بتایا کہ اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا خاتمہ ہوجائے گا اور پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، اس سفر میں کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ہیں، اگر پاکستان کو کسی نے جوڑا ہوا ہے تو وہ 1973 کا آئین ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا آئین قومی وحدت کا نشان ہے، ہم تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنے، قیامت تک دشمن میلی آنکھ سے ہمیں دیکھ نہیں سکتا، ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر دہشتگردی کے ناسور کو دفن کیا، مگر کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردی دوبارہ واپس آگئی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق ہم خلیج ممالک کے لیے گرین مارکیٹ تھے لیکن ہم اس سے فائدہ حاصل نہ کرسکے، جہاں ہمیں کامیابی ملی وہیں آج پی آئی اے کی نجکاری کرنی پڑ رہی ہے، پاکستان کے 5 سالہ ترقی کے منصوبے کو کاپی کیا گیا، ہمیں معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور نوجوان کی ترقی کے لیے اگر ترقیاتی فنڈ سے تمام وسائل نکال کر نچھاور کروں تو وہ کم نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے دور میں لیپ ٹاپس دیے گئے میرٹ پر، پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ سے 22 ارب روپے کے وظائف لاکھوں بچوں کو میرٹ پر دیے گئے، میرا ایمان ہے جو بھی ہوگا ہم نوجوان نسل کی تعمیر کریں گے، اسمال میڈیم انٹرپرائز میں نوجوانوں کو آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا یک زمانے میں مشرقی پاکستان ہمارا حصہ تھا مگر پھر وہ جدا ہوگیا لیکن جس شخص نے پاکستان کے خلاف تحریک چلائی اور کہا کہ دو قومی نظریہ ختم ہوچکا تو آج دیکھیں ان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا۔انہوںنے کہاکہ میں نے کابینہ کو کہا کہ بجلی چیلنج ہے، ہم نے 200 یونٹ والوں کو 50 ارب کی سبسڈی دی تاکہ ان کو ریلیف ملے، آج پاکستان کو تقسیم کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…