جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

ایجنسیوں کو سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے اپنا پیشہ ورانہ کام کرنا چاہیے، عمر ایو ب

datetime 23  مئی‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے اپنا پیشہ ورانہ کام کرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے، عمران خان نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے، نجی شعبوں پر جو قرضے تھے وہ 86 فیصد کم ہوگئے ہیں لیکن شرح سود کم نہیں ہورہا، ہماری ایکسپورٹ پر فرق پڑا، گندم کا بحران پیدا ہوا، گندم اسکینڈل دیکھ لیں، کسانوں کی فصلیں تیار تھیں ، ان سے گندم نہیں خریدی گئی اور باہر سے 450 ارب روپے کی گندم منگوائی گئی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نوازشریف یا جو بھی جیل میں تھے ان کی سب سے ملاقاتیں ہوتی تھیں لیکن عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، اور یہ ملاقات بھی 20 سے 25 منٹ سے زیادہ نہیں ہوتی، اس کے خلاف ہم عدالت جائیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے فسادات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے، 3 ارب روپے بجلی اور گندم کی سبسڈی میں ریلیز کرنے تھے اور وہ انہوں نے نہیں کیے، شہباز حکومت نے کشمیر کے عوام کے پیٹ پر ضرب لگائی اوراس کا خمیازہ آج پورا ملک بھگت رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے آزاد کشمیر میں کیا ہورہا ہے، بھارت انگلیاں اٹھا رہا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں نشانہ بنارہا ہے، جس سے کشمیر کاز کو نقصان ہوا اور اس کی ذمہ دار یہ فارم 47 والی وفاقی حکومت ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے اپنا پیشہ وارانہ کام کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے نہ صرف یہ ادارے کمزور ہوں گے بلکہ پاکستان کو بھی نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 6 ججز نے تحریری طور پر چیف جسٹس پاکستان، سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر انٹیلی جنس ایجنسیوں خاص طور پر آئی ایس آئی کے بارے میں بتایا کہ ان کے گھریلو لوگوں پر دبا ڈالا گیا ان کو زدوکوب کیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فرد واحد کے فیصلوں سے ملک دو لخت ہوا اور اس وقت ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، ہم اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ذریعے جلسے کرتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…