بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایک دن عید کا وعدہ پورا ہو گیا، 20 سال بعد پاکستانی قوم ایک دن عید کرے گی

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/پشاور/کوئٹہ (این این آئی) ایک دن عید کا وعدہ پورا ہو گیا، بیس سال بعد پاکستانی قوم ایک دن عید منائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الفطر (آج) جمعرات کو ہوگی ۔ بدھ کو عید الفطر کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد

میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں ہوا جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے اجلاس پانچ گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہا ۔ اجلاس کے بعد تقریباً رات ساڑھے گیارہ بجے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مولانا عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ پاکستان بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں، بہت سی جگہ پر مطلع ابرآلود تھا، جن مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں چمن، قلعہ سیف اللہ، پسنی، پشاور، سندھ کا علاقہ میرپور اور دیگر مختلف مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن اور شاور کی زونل کمیٹی نے گواہیوں کو لیا اور فیصلہ کرکے ہمیں پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ یکم شوال المکرم 1442 ہجری 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ہو گی اور (آج) جمعرات کو انشااللہ عیدالفطر کا دن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اللہ کے فضل و کرم سے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے، آئندہ بھی مل کر آگے چلنے کی کوشش کریں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں ثابت قدم رکھے۔اس موقع پر چیئر مین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔ انہوںنے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھی مذمت کی ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی کہا گیا کہ کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں

آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردئیے گئے۔سکھر سے مفتی محمد ابراہیم قادری نے باضابطہ طور پر شاند نظر نہ آنے اور اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیا۔کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی حافظ

محمد سلفی کررہے تھے اجلاس میں قاری نظیر احمد نعیمی، قاری محمد اقبال،مولانا صابر شریک ہوئے جبکہ پشاورمیں چیئرمین زونل کمیٹی مولانا احسان الحق کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال ہوا ۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ ہو تب ہی اسے دیکھا جاسکتا ہے، پاکستان

کے کسی بھی علاقے میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 40 منٹ نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہیں تاہم ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر ایک منٹ پر ہوچکی ہے۔دوسری جانب پشاور میںمفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت علمائے کرام پرمشتمل غیر

سر کاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوا ۔پشاور کی مسجد قاسم خان کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنیکااعلان کردیا۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے مطابق مردان، چارسدہ، صوابی اور کوہاٹ سمیت متعدد علاقوں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد

قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کو 23 شہادتیں موصول ہوئی جن کو شرعی پیمانے پر پرکھنے کے بعد کمیٹی نے (آج)جمعرات 13 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام شہادتیں زونل کمیٹی تک پہنچا چکے ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سیدھا

کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے اور چاند کا بدھ کو نظر آنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی

ہوگی؟وفاقی وزیر نے کہاکہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔دوسری جانب وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلہ سے پہلے عید یا رمضان کا فیصلہ کرنا کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جید علماء سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو

دہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے اہم دینی وشرعی حکم کا فیصلہ دینا دینی شعائر کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ادھر معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تاخیر ضرور ہوئی لیکن ہم نے قوم کو ایک عید کا تحفہ دیا ہے ، 20سال بعد قوم ایک عید کریگی ۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں ایک روز قبل شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں 30واں روزے ہوئے اور عید الفطر جمعرات کو منانے کااعلان کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…