بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’لاہور واقعہ پر تحریک انصاف میں پھوٹ‎ ‘‘ اہم ترین رہنما نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں‎

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے استعفے دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیدا ہونیوالی صورتحال پی ٹی آ ئی رہنما نے ناراض ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے ۔ سرگودھا کے حلقے این اے 92 میں عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی کو اپنا امیدوار نامزد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا تھا ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے پیرکی شام کو قوم سے کیے جانے والے خطاب پر مایوس ہیں ، انہوں نے اپنی تقریر میں پولیس کے شہداکا ذکرکیا لیکن پولیس آپریشن کے دوران کالعدم تحریک کے زندگی کی بازی ہارنے والوں کا نام نہیں لیا ۔دوسری جانب مذہبی جماعت پر پابندی کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان پر پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے اور متعدد وفاقی و صوبائی وزراء سمیت اپنی ہی جماعت کے اراکین اسمبلی نے مذہبی جماعت پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے جبکہ معاملات مذاکرات کے حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے،پابندی کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں نہ صرف عہدوں سے مستعفی ہوں گے بلکہ تحریک انصاف پارٹی بھی چھوڑنے کا اعلان کر دینگے۔ذرائع نے بتایا کہ اراکین اسمبلی نے علی محمد کی سربراہی میں 2 بار وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ،اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے، ہمارے حلقے کے عوام فیصلے پر نالاں ہیں، فوری نظرثانی کی جائے ، آئندہ الیکشن میں مخالفین مذہب کا کارڈ کھیل کر تحریک انصاف کو سیاسی نقصان پہنچا سکتے ہیں، اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ دیگر مذہبی جماعتیں بھی کالعدم جماعت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہی ہیں، کس کس پر پابندی لگائیں گے، پابندی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر کی تو مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، پابندی کا فیصلہ جذباتی بنیادوں پر کیا گیا، پابندی کا اعلان پہلے ہوا سمری کابینہ کو بعد میں موصول ہوئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اور مستعفی ہو نے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعائد پابندی کا فیصلہ فوری واپس نہ لیا گیا تو مجھ سمیت کئی اراکین اسمبلی نہ صرف مستعفی بلکہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو بھی تیار ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…