بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

بڑی بڑی جماعتیں ہاتھ ملتی رہ گئیں تگڑی سیاسی شخصیت کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 14  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی میاں عمر حیات کے صاحبزادے میاں خضر حیات نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے حلقہ این اے 127میںانصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمو دالرشید نے

خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید اور جمشید اقبال چیمہ نے میاں خضر حیات کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے حلقہ این اے 127میں پاکستان تحریک انصاف مزید مزید مضبوط ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف پراپیگنڈے اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنا چاہتی ہے ، احتساب کا عمل روک کر ملک و قوم کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے تحریک انصاف کو ملنے والے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے کیوں ہچکچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ انتخابی منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ،مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا کارکردگی کے میدان میں تحریک انصاف کی حکومت سے کوئی مقابلہ نہیں ، ماضی کے ادوار میں دونوںجماعتوں کی قیادت نے ملک کے نام پر اپنی ترقی پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نا مسائد حالات اور گھمبیر چیلنجز کے باوجود ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر جس طرح کے کرپشن چارجز ہیں وزیر اعظم عمران خان پر اس طرح کا ایک بھی الزام نہیں اور دونوں جماعتوں کے رہنما اور اراکین بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں کہ عمران خان ایماندار شخصیت ہیںاور پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل پر بات کرنے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…