اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

اسامہ ستی کیس ، ملزمان نے بے گناہ نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) اسامہ ستی قتل کیس میں تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ نوجوان قتل ہوا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت جج راجہ جواد عباس نے اسامہ ستی قتل کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے

پر انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے تفتیش افسر سے پوچھا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہے؟ اس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اعتراف جرم کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ملزمان کا بیان قلمبند کر لیا ہے اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ تاحال ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہوسکا، جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے لہٰذا ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع دی جائے، ملزمان کا 364 کا اعترافی بیان بھی لیا جائے گا۔تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی اور ملزمان کو دوبارہ 18 جنوری پیش کرنے کا حکم دیدیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…