منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی اور عابد ملہی کو شناخت کرلیا‎

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پولیس نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی شناخت پریڈ مکمل کرلی ۔پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل میں شناخت کرلیا۔دوسرے ملزم شفقت علی کی شناخت اس سے قبل کی جاچکی ہے ۔

گرفتاری کے بعد عدالت نے ملزم عابد کی شناخت پریڈ کا حکم دیا تھا۔ دریں اثنالاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی ملہی نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ 9 ستمبر کو ہم لوٹ مار کی وارداتوں کے لیے کورول گائوں سے نکلے تھے۔ گاڑی کے جلتے بجھتے انڈیکٹر دیکھ کر موٹروے کے اوپر چلے گئے۔ خاتون کو دیکھ کر اسے باہر نکلنے کا کہا، انکار پر گاڑی کا شیشہ توڑا اور خاتون سے گھڑی، زیورات اور نقدی لوٹنے کے بعد اسے موٹروے سے نیچے جانے کوکہا۔خاتون کے انکار پر بچوں کو نیچے لے گئے۔ خاتون بچوں کو بچانے نیچے آئی تو اسے نشانہ بنایا۔ ڈولفن اہلکاروں نے آکرہوائی فائرنگ کی توفرار ہوگئے۔ملزم نے مزیدبتایا کہ واردات کے بعد میں ننکانہ اور پھر بہاولپور چلا گیا۔ ایک مہینے کے دوران ماسک پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں پھرتا رہا۔ پیسے ختم ہونے پر بیوی سے رابطہ کیا تو پولیس نے

گرفتار کرلیا۔دریں اثنالاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا ،ملزم کو گرفتار کرنے والی ریڈنگ ٹیم کے نام بھی سامنے آ گئے ۔ب تایا گیا ہے کہ ملزم عابد ملہی کو ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ اور

انچارج آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے ماڈل ٹائون لاہور انسپکٹر سید حسین حیدر نے ریڈنگ ٹیم کو لیڈ کیا جبکہ ریڈنگ ٹیم میں آرگنائزڈ کرائم سی آئی اے خلیل احمد، شرافت علی، شبیر احمد، محمد بشیر، کامران انور ، مظہر حسین اور طاہر حسین شامل تھے۔دوسری طرف ملزم کی نے خود گرفتاری

دی یا اسے پولیس نے گرفتار کیا اس حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھل گیاہے ۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی جس پر علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹائون منتقل

کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی ننکانہ سے فرار ہونے کے بعد چنیوٹ چلا گیا، چنیوٹ میں کچھ دن بھینسوں کے باڑے میں کام کرتا رہا، پیر کی صبح پولیس چھاپے سے قبل فرار ہو کر مانگا منڈی آگیا، والد اور علاقہ معزز سے رابطے کے بعد عابد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

علاوہ ازیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس ٹیم نے ہی موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کیا ہے ، حکمت عملی کے تحت کچھ دن خاموشی رکھی گئی جس سے ملزم نے نقل و حرکت شروع کی ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…