بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم ٹوٹنے کی پیش گوئی کردی گئی ،اپوزیشن جماعتوں  کا اتحاد کب اور کیسے ٹوٹ جائے گا ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہدا سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ حالات کی ستم ظریفی نے پیپلز پارٹی کو اپنے نظریات اور شہدا سے غداری اور بے وفائی پر مجبور کر دیا ہے،زرداری خاندان کے ذاتی

مفادات نے بھٹو کے نظریات اور سیاسی فکر کو کوڑے دان میں ڈال دیا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری خاندان صرف اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن، نیب ریفرنسز اور قید سے بچنے کیلئے سارے جتن کر رہا ہے۔مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان بڑے غرور و رعونت سے خود کو اور اپنے والد کو بڑا قرار دے رہی ہیں،آپ واقعی کرپشن، منی لانڈرنگ، اقربا پروری اور جعلی اکانٹس کے ذریعے کھربوں ڈکارنے میں بڑی ہیں،آپ اور آپ کا خاندان ملک دشمن طاقتوں، مودی اور بھارتی را سے ذاتی تعلقات بنانے میں بڑا ہے،اس کے برعکس اخلاق، کردار اور جذبہ حب الوطنی میں آپ انتہائی چھوٹے ہیں۔فیاض چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کے ذاتی مفادات قوم کے بہتر مستقبل کے بالکل متضاد ہیں۔‎اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چند ہفتوں میں اپوزیشن کا یہ غیر سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوتا نظر آ رہا ہے، اس اختلاف کی بنیادی وجہ کوئی اور نہیں، ن لیگ اور میم لیگ ہیں، کیونکہ نون اور میم لیگ جتنا کھل کر کھیلے گے اُس سے اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق ہی کریں گے۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی سوشل میڈیا کے زریعے کی گئی تقریر کے باعث ملک بھر میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے زہر اُگل رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور اس کے میاں نے جو مزار قائد پر کیا اس پر قوم سے معافی مانگیں، اگر یہ معافی نہ مانگیں توسمجھ جائیں مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…