بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

گرم ملبوسات نکال لیں، تیز ہوائیں اور آندھی، بارشیں ہی بارشیں،سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے مون سون ہواؤں کے ہفتہ کی شام سے پاکستان میں داخل ہونے اورہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبی

پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔دوسری وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اپنے بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ 27سے 29ستمبر کے دوران بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا، گلگت،کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اٹک سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں جاری جزوی گرمی کی لہر میں کمی آگئی ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے بتایاکہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 34سے36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں جمعہ کو سمندری ہوائیں 22 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…