بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

تنخواہوں میں اضافہ یا پھر۔۔۔۔۔۔ سرکاری ملازمین نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے ڈیڈلائن دیدی

datetime 24  ستمبر‬‮  2020 |

نوشہرہ(آن لائن) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نوشہرہ نے اپنے مطالبات کے حل کے لئے حکومت کو 5اکتوبر کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیکر ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی معاشی قتل عام بند کرکے ان کی تنخواہوں اور سالانہ اینکریمنٹ میں اضافہ کریں اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 6اکتوبر کو ملک

بھر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق کیلئے اسلام آباد میں دمادم مست قلندر کریں گے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر فضل غفار باچا، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے صوبائی چیئر مین اسلام الدین خان، محمد ادریس ہاشمی، کاشف خان خویشگی نے نوشہرہ شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افسر خان خویشگی، نور محمد خان، محمد ناہید خان، مقصود علی شاہ، اشفاق خٹک، رہنما ایپکا غلام سرور خان بھی موجود تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہنگائی اسمان سے باتیں کر رہی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جوں کے توں ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں عدم اضافے کی وجہ سے ملازمین کی قوت خرید جواب دے گئی ہیانہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور سالانہ اینکریمنٹ میں اضافہ نہ کر کے سرکاری ملازمین کو معاشی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 40سے 45سرکاری محکموں کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے اور اس نجکاری سے نہ صرف سرکاری ملازمین بلکہ عام عوام بھی بری طرح متاثر ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کے نمائندہ تنظیم اور وفد کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ مل بیٹھ کر مسلے کا حل نکال کر سرکاری ملازمین

کو ریلیف دیں کیونکہ سرکاری ملازمین اس ملک کی ترقی میں ریڑ کی ہڈی جیسا کردار ادا کر رہے ہیں اور اگر حکومت نے لولی پاپ دے کرٹرکانے کی کوشش کی تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں مقررین نے حکومت کو 5اکتوبر تک

کا الٹی میٹم دے دیا اور کہا کہ اگر 5اکتوبر تک ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو پھر 6اکتوبر کو ملک بھر کے سرکاری ملازمین قافلوں کی شکل میں جاکر حکومت کے خلاف اسلام آباد کی سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرکے احتجاجی دھرنا دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…