جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

:ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر عاشق نے محبوبہ کے شوہر کی شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 24  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ ( آن لائن) ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر عاشق نے محبوبہ کے شوہر کی شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، موقع پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بستی امین پورہ کا رہائشی دو معصوم بچوں کا باپ 30 سالہ فیکٹری ملازم عثمان کھوکھرافطاری سے قبل اپنی بیوی منزہ بی بی اور بہن کے ہمراہ عید کی شاپنگ کیلئے مین بازار کی طرف جارہے تھے کہ ان کا پیچھا کرنے والے ملزم شاہد نے ان پر اچانک حملہ کر دیا

اورعثمان کی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کرکے اس کی شہ رگ کاٹ ڈالی،اس سے پہلے کہ ملزم بھاگتا موقع پر موجود لوگوں نے اس کو پکڑ لیابعد ازاں سٹی پولیس نے موقع پر آکر ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا ،سول ہسپتال میں متوفی عثمان کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ ہائوس لاہور بھجوادیا گیا ہے ۔سول ہسپتال میں موجود متوفی عثمان کی بیوی منزہ بی بی نے بتایا کہ ملزم شاہد ضلع قصور کے علاقہ جیونکی کا رہنے والا ہے ،جو کہ کچھ عرصہ سے بستی امین پورہ میں آتا جاتا تھا اور وہیں پر وہ اس کا عاشق ہوگیا اور جب بھی کہیں پرملتا توعثمان کو چھوڑ کر اس سے شادی کرنے کا تقاضہ کرتا ،منز ہ بی بی نے بتایا کہ اس نے ملزم کی بیہودہ حرکات کی شکائت اپنے شوہر اور سسرال والوں کوبھی کی لین وہ باز نہ آیابلکہ مزید بھڑک گیا اور شوہر عثمان کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر انہوں نے ملزم کیخلاف تھانہ سٹی رائے ونڈ کو اطلاع کر دی لیکن پولیس کے بروقت مناسب نوٹس نہ لینے پر آج وہ بیوہ ہوگئی اور دو بچے یتیم ہوگئے ہیں،ہسپتال میں موجود متوفی عثمان کے بڑے بھائی عمر نے بھی اپنی بھابھی کی بات کی تصدیق کی ۔منزہ بی بی کے مطابق وہ شالا مار باغ لاہور کی رہائشی ہے اور اس کی بستی امین پورہ رائے ونڈ کے رہائشی متوفی عثمان سے 8پہلے شادی ہوئی اور ان کے دو بچے ہیں،مظلوم خاندان نے ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ،متوفی ریٹائرڈ سب انسپکٹر حبیب مرحوم کا بیٹا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…