جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے حکومت کے خاتمے کے لئے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے خاتمے کے لئے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے گی، ایک سازش کے تحت اداروں سے بیروزگار کیا جا رہا ہے، زراعت اور صنعت کے شعبوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کا مصالحتی کردار اچھا قدم ہے خطے سے جنگ میں پاکستان کو نقصان ہوگا،

برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان میں آنا خوش آئند ہے۔وہ بدھ کوتحصیل اسپتال رتوڈیرومیں ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سپورٹ سینٹر کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی سنگین مسئلہ ہے، شعوز بیدار کر کے اس مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ایچ آئی وی مریضوں کی امداد کے لئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں، انہوں نے ایچ آئی وی علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے کا اعلان بھی کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر چوہدری فواد کے بیان پر اظہار رائے دیتے ہوئے اس بیان کو وزیر اعظم کی حکومتی پالیسی قرار دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اداروں سے بیروزگار کیا جا رہا ہے، زراعت اور صنعت کے شعبوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کے لانگ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ حکومت کے گھر جانے سے ہی مسائل حل ہونگے، بلاول بھٹو زرداری میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ایس 11 پر ضمنی الیکشن کا ذکر کرنا نا بھولے اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کا مقابلہ تین جماعتوں سے ہے، سابقہ الیکشن میں سلیکٹڈ امیدوار کو جان بوجھ کر جتوایا گیا اگر دھاندلی نہ ہوئی تو پیپلز پارٹی سرخرو ہو گی، بلاول بھٹو نے صوبے میں ڈینگی اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کے متعلق کہا کہ

موجود وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، ڈینگی اور اینٹی ربیز ویکسین پورے ملک کا مسئلہ ہے، آوارہ کتوں کی آبادی میں کمی کے لئے وزیر بلدیات نے پلان ترتیب دیا ہے آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم چلائی جانی چاہیے، پاکستان کے پہلے ایچ آئی وی ٹریٹمینٹ سینٹر کے قیام اور بلاول بھٹو کے افتتاح کو لاڑکانہ کے باسیوں نے سرہاتے ہوئے خوش آئیند قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…