پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

خبردار ہوشیار!ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خطرہ 48گھنٹوں میں تیز ہوائوں کیساتھ مسلسل بارش،عوام کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج فارس سے اٹھنے والا ہوا کا شدید کم دباؤ جنوب مغربی بلوچستان پر اثر انداز ہونا شروع ہوچکا ہے ۔آئندہ چند گھنٹوں کے اندر اندر باقا عدہ طور پر بلوچستان میں داخل ہوگا اور ملک کے چاروں صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا جس کے زیر اثر چاروں صوبوں میں تیز آندھیوں اور گرج چمک کیساتھ بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے آئند ہ 72 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں متوقع آندھیاں گرج چمک بارش و ژالہ باری اور شدید موسمی حالات کی تفصیلی فورکاسٹ جاری کی گئی ہے جس کے تحت بلوچستان میں گوادر پنجگوڑ تربت کوئٹہ ڑوب قلات ڈیر ہ بگٹی خضدار نصیر آباد پسنی چمن قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ ہرنائی لورالائی دالبندین نوشکی نوکنڈی واشک مستونگ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران کہیں کہیں موسلادھار بارش اور چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے اس اسپیل سے کم و بیش بلوچستان کے 80 فیصد سے زیاد ہ علاقے متاثر ہوں گے جبکہ گوادر پسنی پنجگوڑ تربت سمیت جنوب مغربی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید موسمی حالات متوقع ہیں جہاں شدید گرج چمک اور آندھی کیساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا میں آج بدھ سے مالاکنڈ ہزارا پشاور مردان کوہاٹ پاراچنار مانسہرہ مالم جبہ صوابی چارسدہ بنو ٹانک اور ڈیر ہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے شمال سے لیکر جنوب تک اکثر مقامات پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارشیں متوقع ہیں اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب میں بھی مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سوموار سے بدھ کے دوران راولپنڈی اسلام آباد لاہور گجرانوالہ فیصل آباد سرگودھا سیالکوٹ اٹک مری جھنگ جہلم ساہیوال چکوال ملتان ڈیر ہ غازی خان بہاولپور بہاولنگر تونسہ شریف کو ہ سلیمان بھکر لیہ رحیم یار خان خانپور راجنپور اور عارف والا سمیت بالائی وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔

سندھ میں یہ ویسٹرن ڈسٹربینس کراچی سمیت سندھ کے بھی مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا ۔ کراچی حیدر آباد سکھر لاڑکانہ جیکب آباد شکارپور کشمور کندھکوٹ گھوٹکی پنوعاقل دادو اور نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف بالائی وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران میرپور خاص ڈویڑن سمیت جنوبی مشرقی اور مشرقی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی یا درمیانی بارش ہوسکتی ہے جبکہ اس دوران سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن سمیت بالائی سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بدھ سے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگلے 48 سے 60 گھنٹوں کے دوران متوقع موسلادھار بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کی مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ملک کے مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے چاروں صوبوں میں متوقع آندھی بارش اور ڑالہ باری کے پیش نظر اپنی فصل کی حفاظت کے لئے جلد از جلد احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ.وطن عزیز پاکستان کے تمام علاقوں میں اپنی رحمت سے بارشیں عطا فرمائے اور ہر طرح کے نقصانات سے محفوظ فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…