جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

امریکہ نے طالبان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے پورا افغانستان حوالے کرنے کی پیش کش مگر۔۔

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے طالبان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، پورا افغانستان حوالے کرنے کیلئے پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرا ’’دنیا کامران کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے افغان امور کے ماہر سمیع اللہ یوسفزئی نے امریکہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے اپنے افغانستان سے انخلا کیلئے

طالبان کے سامنے تین شرائط رکھی ہیں جن مٰں سے پہلی شرط یہ ہے کہ طالبان افغانستان میں امریکہ کو دو اڈے دے دیں جس کے بدلے میں امریکہ کی جانب سے طالبان کے طرز حکمرانی پر اعتراض نہیں کیا جائے گا ، دوسری شرط کے مطابق امریکہ کے نکلنے کے بعد طالبان کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ اور وہ دیگر قوموں کو بھی حکومت میں حصہ دیں گے ، جبکہ تیسری شرط یہ ہے کہ طالبان رہنماؤں کی ر ہائی کی بدلے طالبان سیز فائر کردیں جس کے جواب میں طالبان نے پہلی دوشرطوں کوماننے سے انکار کردیاہے اور سیز فائر کے حوالے سے طالبان نے یہ شرط رکھی ہے کہ اگر تمام طالبان کورہا کردیا جائے تو پھر سیز فائر کیا جاسکتاہے ۔سمیع اللہ یوسفزئی کے مطابق یہ پیشکش امریکہ کی جانب سے قطر میں طالبان کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے امریکی درخواست پر افغان طالبان کے ڈپٹی چیف ملاعبدالغنی برادر کو رہا کر دیا،ملا عبدالغنی کے ساتھ ملاعبدالصمد ثانی کو بھی رہا کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل کی درخواست پر پاکستانی حکومت نے ڈپٹی چیف افغان طالبان ملاعبدالغنی برادر اور ملا عبدالصمد کو رہا کر دیا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کو 2010میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا، عبدالغنی برادر کیرہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل

کو ممکن بنانے کے لئے عمل میں لائی گی ہے،ملا بردار کی رہائی سے افغانستان میں طالبان کو مفاہمتی عمل کا باضابطہ حصہ بنانے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے افغانستان کے لیے امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے بھی پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ملا برادر کی رہائی کا اقدام اٹھانا ہوگا لہذا ملا برادر کی رہائی میں زلمے خلیل زاد کی درخواست کو بھی مدنظر رکھا گیا۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…