لاہور( این این آئی) پاکستان کا اہم ترین معاملے میں امریکی سسٹم سے جان چھڑانے کا فیصلہ، آئندہ اس سلسلے میں ترکی سے مدد لی جائے گی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا،پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے ٹکٹنگ اور بورڈنگ کیلئے امریکن سسٹم ختم کر کے ترکش ائیر لائن کا سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جائزہ لینے کیلئے ترکش ائیر لائن کے ماہرین کا سات
رکنی وفد لاہور پہنچ گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے سسٹم کے استعمال سے مسافروں کا ڈیٹا ترکش ائیر لائنز کے کنٹرول میں چلاجائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریننگ سنٹر میں شعبہ ٹریفک اور مارکیٹنگ کو ترکش ائیر کے ماہرین تربیت فراہم کریں گے ۔ پی آئی کی جانب سے ترکش ائیر لائن کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔