منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزیدمستحکم ٗآئندہ چند ماہ میں قیمت کہاں تک پہنچے گی؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی اعلان اور اسٹیٹ بینک کی یقین دہانی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں مزید بہتری آسکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مختلف رجحان دیکھنے میں آیا اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 124.22 سے 124.25 روپے تک فروخت ہوتا رہا تاہم اس پر یورو اور ڈالر کے مقابلے میں دباؤ برقرار رہا۔

مارکیٹ تجزیہ نگاروں کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران دوطرفہ اور کثیرجہتی لین دین آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کر سکتی ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالر کے شدید دباؤ کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی ترسیل جاری رہی، اور ٹریڈنگ کے دوران قیمتِ خرید ایک پیسہ بڑھی جبکہ قیمت فروخت اپنی جگہ پر مستحکم رہی تاہم کی ڈالر قیمت فرخت 124.25 اور قیمتِ خرید 124.26 رہی جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قدر بالترتیب 124.24 اور 124.26 تھی ٗروپے نے ٹریڈنگ کے دوران گزشتہ ہفتے 7 پیسے کی قدر کھوئی تھی تاہم ا?خری لمحات میں یہ قدر واپس حاصل کرلی تھی۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے محرکات میں سے ایک وجہ یہ بھی حکومت کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے سیونگ سرٹیفکیٹس کے اعلان نے سرمایہ کاروں پر مثبت اثر ڈالا اور ان کے اعتماد کو بحال کیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئل کی ادائیگیوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا اعلان بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے میں معاون ثابت ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 28 جولائی کو سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ کے خلاف پاناما پیپرز کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔یاد رہے کہ جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آئی اور اسی ماہ کے وسط میں ایک امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں یکارڈ 131 روپے تک پہنچ گیا تھا۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی شرح مبادلہ ایڈجسٹ کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…