اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اٹک‘ پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق ناقابل شکست بن گئے،بڑی حمایت مل گئی

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرو (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56,55میجر (ر) طاہر صادق کو مسلم لیگ(ن) کے ضلع اٹک اور 3تحصیلوں کے صدور، سابق امیدوار ان صوبائی اسمبلی، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمینوں اور کونسلروں سمیت 90 اہم سیاسی دھڑوں اور بڑے گروپوں نے مکمل حمایت کا یقین دلا دیا، روزانہ کی بنیاد پر 15سے 20دھڑوں کی شمولیت اور دعائے خیر نے ضلع اٹک کی سیاست کو یکسر بدل دیا،

ضلع بھر میں میجر (ر) طاہر صادق کی ہوا چل پڑی، مد مقابل امیدوار ملک سہیل کے چچا زاد بھائی نے بھی علی الاعلان حمایت کر دی، پی ٹی آئی کو ضلع اٹک کی دونوں قومی اور 5 صوبائی سیٹیں ملنے کے قوی امکانات، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 56,55 کے امیدوار میجر (ر) طاہر صادق دونوں نشستوں پر مسلم لیگ(ن) اور دیگر جماعتوں کے مد مقابل امیدواروں میں نمایاں طور پر مقبول اور مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں ،سابق امیدواران صوبائی اسمبلی اکبر خان تنولی، چوہدری ساجد محمود، سردار ممتاز خان ماجھیا، مسلم لیگ(ن) ضلع اٹک کے صدر جاوید باجوڑی ، تحصیل حضرو کے صدر عطاء الرحمن خان، پنڈیگھیب کے صدر زین العابدین ، تحصیل اٹک کے صدر محمد افتخار صراف نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر میجر(ر) طاہر صادق کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اسی طرح میونسپل کمیٹی تحصیل حضرو کے چیئرمین سعید آرائیں، وائس چیئرمین ملک مناف خان اپنے 6جنرل کونسلرز سمیت جبکہ پنڈیگھیب کے وائس چیئرمین عبداﷲ بھی اپنے کونسلرز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ میجر(ر) طاہر صادق کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف ، ملک خرم خان پنڈی گھیب، ن لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ملک سہیل کے چچا زاد بھائی ، ملک نوید جنڈ ، ملک جاوید جنرل کونسلر بلدیہ اٹک ، سابق امیدوار چیئرمین یوسی بہادر خان میجر(ر) چوہدری احمد حسن سمیت درجنوں کونسلروں ، اہم سیاسی دھڑوں ، بڑے گروپوں نے میجر(ر) طاہر صادق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان جلسوں اور کارنر میٹنگز میں کیا ،

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 90سے زائد دھڑے اور سیاسی رہنماؤں نے میجر (ر) طاہر صادق کی دونوں حلقوں پر حمایت کی اور روزانہ کی بنیاد پر 15سے 20کارنر میٹنگز ، جلسوں اور دعائے خیرکی تقریبات نے ضلع اٹک کی سیاست کا رخ پی ٹی آئی کی طرف موڑ دیا ہے جس سے میجر(ر) طاہر صادق نے حلقہ این اے 56,55کی سیاست کا رخ یکسر بدل دیا ہے ، ہر طرف سے پی ٹی آئی اور میجر (ر) طاہر صادق کی حمایت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں جس سے ناصرف قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں بلکہ پی ٹی آئی صوبائی اسمبلی کی بھی پانچوں سیٹیں بھی جیتنے کی پوزیشن میں آگئی ہے ، میجر(ر) طاہر صادق کی ولیٹہ مہم پہلے ہی مسلم لیگ(ن) کو توڑ چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو ضلع اٹک کے عوام پہلے ہی بھول چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…