بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کامیابی کیلئے ’’بڑا منصوبہ‘‘ تیار کرلیا،فوری طورپر عملدرآمد کا فیصلہ،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 1  جولائی  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کامیابی کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ،صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی، مقامی قیادت کے ذریعے ناراض رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی رابطے شروع کر دئیے گئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز سے پارٹی رہنماؤں سردار ایاز صادق، پرویزملک، خواجہ عمران نذیر،

سہیل شوکت بٹ، وحید گل، باؤ اختر علی اور دیگر نے ملاقات کی جس میں انتخابی حکمت عملی اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے کیا گیا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی جس میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا جائے گا ۔ پارٹی کے مرکزی رہنما اپنے حلقے کے ساتھ دیگر رہنماؤں کے حلقوں پر بھی توجہ دیں گے اور اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے اور ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کو منانے کیلئے بھی کام شروع کر دیا ہے اور اس کیلئے مقامی قیادت کے ذریعے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں ۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہاکہ صوبے بھر میں پارٹی کارکن انتخابی مہم تیز کردیں اورہماری 5سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگیں ،پاکستان کو ایسی اہل اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے جو قومی مسائل کے حل کے ساتھ ملک کو آگے لیکر جاسکے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گجرات سے مسلم لیگی امیدواران کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر این اے 69گجرات سے چوہدری بردارانی کے کزن اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری مبشر حسین ، پی پی 31سے حاجی عمران ظفر ، سٹی صدر گجرات یوسف ترھنگی ، جنرل سیکرٹری راجہ حبیب الرحمن اور گجرات کے مےئر و سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود بھی موجود تھے ۔

حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو ایسی اہل اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے جو قومی مسائل کے حل کے ساتھ ملک کو آگے لیکر جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے عمران معاہدے سے ہی درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جاسکتا ہے یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر جل کر باہمی اتحاد سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ 25جولائی کو 2013سے بھی زیادہ بھاری تعداد میں شیر کو ووٹ ڈالیں ۔ حمزہ شہبازنے گجرات سے پارٹی امیدواران سے کہاکہ ضلع بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ناراض کارکنوں کو بھی منائیں اور پارٹی کی طاقت میں اضافے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کریں ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ وہ خود بھی لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم میں شریک ہونگے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…