منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور اسحاق ڈار کی ناکام معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلد ل میں پھنس گیا،تحریک انصاف اقتدارمیں آکرسب سے پہلے کیا کرے گی؟دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت کو تبادہ کردیاہے ٗنواز شریف اور اسحاق ڈار کی ناکام معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلد ل میں پھنس گیاہے ٗشاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم بنے لیکن ملک وقوم کے لئے کچھ نہیں کیا ٗ اپنے حلقے کے عوام ان سے یہ سوال ضرور کریں گے کہ بطور وزیر اعظم ہمارے لئے کیا کام کئے۔

تحریک انصاف حکومت میں آکر سب سے پہلے اسلام آبادمیں پانی کے مسئلے پر غور کرے گی ٗ تاجر براری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنمارضوان صادق نے مشترکہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کا الحاق ہو اہے جس کے تحت (ق)لیگ پاکستان تحریک انصاف کو پورے پاکستان سمیت اسلام آباد کی تین سیٹوں پرووٹ اور سپورٹ دیگی ٗ میڈیا نمائندہ گان پر پی ٹی آئی کارکنا ن کی جانب سے تشدد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ نشاندہی ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٗدرس دیتے ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اکثر قومی معاملات پر ملاقات میڈیا نمائندگان سے بات چیت ہوتی ہے ٗپورے ملک کی طر ح اسلام آباد میں سیاسی موسم بدل رہا ہے ٗتاجر برادری پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ نواز شریف کی غلط پالیسوں اور رویوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) چھوڑ دیا۔ عمران خان بطور وزیر اعظم تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ٗرضوان صادق نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں اکثر ایک دوسر ے کو سپور ٹ کر تی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ق) اسلام آبادکے تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی امیدواران کو سپورٹ کریں گی ٗاجمل بلوچ نے کاکہا کہ عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملا یا ہے۔

ن لیگ میں 33 سال گزارے۔ نواز شریف نے جھوٹے وعدے کئے ٗ پورے اسلام آباد میں ایک بھی ترقی کا کام نہیں کیا۔عمران خان نے چوروں کو پکڑا ٗملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہیں۔تاجر برادری عمران کے ساتھ ہے۔ اسد عمرنے کہا کہ میڑو بس منصوبے پر 50 ارب روپے لگا دیئے۔ اسلام آبادکے لئے منظور شدہ 7 ارب کا ترقیاتی بجٹ ن لیگ نے ہڑ پ کر لیا۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسلام آباد سے ہونگے ٗاسلام آباد کے رہائشیوں کوان کے حقوق دیں گے۔ اسلام آباد میں پانی کی کمی ہے۔ ترجیحی بنیادوں پر پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ اسلام کے دیہی علاقہ میں بڑا ہسپتال بنائیں گے۔ اسلام آباد کے نوجوان کیلئے روزگار سے متعلق قرارداد پاس کیا ہے عمل درآمد حکومت میں آکر کریں گے۔ پیٹرول کی قیمت99روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی آئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 100 فیصد ترقیاتی بجٹ حکومت کے پاس ہوتی ہے ن لیگ نے اپنے آختیارات کا غلط استعمال کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…